
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل جاری کردیا
جمعرات 14 اگست 2025 17:31
(جاری ہے)
رواں برس گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل جاری کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں بتایا کہ پاکستان 14 اگست 2025 کو اپنی آزادی کی 78ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
نوٹ میں بتایا گیا کہ 14 اگست کے تاریخی دن سن 1947 میں پاکستان نے تقریباً 200 سالہ غیر ملکی اقتدار سے آزادی حاصل کر کے ایک خودمختار ریاست کی حیثیت اختیار کی تھی۔نوٹ کے مطابق سال 1947 کے ایکٹ آف انڈیپنڈنس کے بعد برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی الگ آزاد قومی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان تحریک کا آغاز کیا، اس تحریک کی قیادت آل انڈیا مسلم لیگ نے کی، جس کے سربراہ قائداعظم محمد علی جناح تھے، ان کی انتھک جدوجہد نے پاکستان کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔گوگل نے ڈوڈل جاری کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں بتایا کہ پاکستان میں یومِ آزادی کے جشن کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوتا ہے، جس کے بعد صدارتی اور پارلیمانی عمارات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔سیاسی رہنما قومی ترقی اور پیش رفت پر تقاریر کرتے ہیں، جنہیں ٹیلی ویڑن پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے۔ملک بھر میں پریڈز، آتش بازی، محب وطن میوزک کنسرٹس اور ایوارڈز کی تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، جو پاکستانی قوم کے جذبے اور اتحاد کی عکاسی کرتی ہیں۔یہ دن ہر پاکستانی کے لیے فخر اور عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ وہ اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، ٹک ٹاکر کو گرفتاری سے بچانے کیلئے خواتین کی شرمناک حرکت
-
پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھاررہی ہے، سعید غنی
-
یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھرکی عوامی اجتماع میں شرکت
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
72 فیصد کمپنیاں سائبرسکیورٹی کے لیے ملٹی وینڈر سسٹم پر انحصار کرتی ہیں،تحقیق
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کیلئے اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
-
پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
کراچی،ڈیفنس میں دو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات
-
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.