امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات کے استحکام کا عزم

جمعرات 14 اگست 2025 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ماکو روبیو نے انسداد دہشت گردی اور تجارت جیسے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دو طرفہ تعلقات خاص طور پر اہم معدنیات اور ہائیڈرو کاربن جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کو وسعت دینے کی امید ظاہر کی۔

ماکو روبیو نے کہا کہ ہم متحرک کاروباری شراکت داری کو فروغ دینے کے منتظر ہیں جو امریکیوں اور پاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ دے گی۔واضح رہے کہ یہ پیغام پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے واشنگٹن کے ارادے کی نشاندہی کرتا ہے، دونوں ممالک علاقائی اور عالمی منڈیوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔