مارکہ حق اور یومِ آزادی پرسیپا ہیڈ آفس میں پرچم کشائی اور شجرکاری، ڈی جی سیپا وقار پھلپوٹو کا سرسبزسندھ کے عزم کا اظہار

جمعرات 14 اگست 2025 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)مارک حق اور پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ڈی جی سیپا وقار حسین پھلپوٹو کی قیادت میں سیپا کمپلیکس میں پرچم کشائی کی گئی جبکہ ڈی جی سیپاوقارحسین پھلپوٹو،ایڈیشنل سیکریٹری فاطمہ بشیر اور اسپیشل سیکریٹری ایان بھٹو نیپودیلگا کرسرسبزسندھ کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈی جی سیپانے کہا کہ پاکستان کے یومِ آزادی پر ماحول دوست طرزِ زندگی کو اپنانا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ ماحولیاتی تحفظ ہر شہری کا قومی فریضہ ہے اور قدرتی وسائل کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔ماحولیاتی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے ہر قومی دن کو منفرد انداز میں مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

جشنِ آزادی کے موقع پر سیپا کمپلیکس کو دلکش سبز روشنیوں سے سجایا گیا۔

عمارت کی بیرونی و اندرونی آرائش کو خصوصی طور پر گرین تھیم میں ڈھالا گیا۔رنگ برنگی لائٹس کی بہار اور سبز جھنڈیوں کی سجاوٹ نے ماحول کو مزید خوشنما بنا دیا۔ ڈی جی سیپا وقار حسین پھلپوٹو نے مزید کہا کہ سبز روشنی امید، خوشحالی اور پائیدار ترقی کی علامت ہے۔ عمارت کو سبز رنگ میں نہلا کر شجرکاری، فضائی آلودگی میں کمی اور قدرتی وسائل کے تحفظ کا پیغام دیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے چراغاں کا مشاہدہ کیا اور گرین سندھ، کلین سندھ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔