بہادر فوج کے شکر گزار ہیں جنکی بدولت پاکستان ترقی واستحکام کی راہ پر گامزن ہے‘سارہ احمد

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام

جمعرات 14 اگست 2025 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج میں دل کی گہرائیوں سے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت 14 اگست کو پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔

آج ہم اس آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں جو ہمیں اُن قربانیوں کی مرہونِ منت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

سارہ احمد نے مزید کہا کہ میں اپنی پاک افواج اور تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں۔ افواجِ پاکستان کو آپریشن بنیان المرصوص میں عظیم فتح حاصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ ہم اپنی بہادر فوج کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت پاکستان ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے اس موقع پر پوری قوم کو قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انہی اصولوں پر چل کر ہم اپنے ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔