ق* سبز ہلالی پرچم تھامے امریکی طلباء کا ''پاکستان ہمیشہ زندہ باد'' کا پرجوش نعرہ

جمعرات 14 اگست 2025 18:05

)واشنگٹن(آن لائن) امریکی عوام اور طلبا ء کی جانب سے پاکستانی عوام کو 79ویں یوم آزادی کی مبارک باددی گئی ہے ۔ سبز ہلالی پرچم تھامے امریکی طلباء کا ''پاکستان ہمیشہ زندہ باد'' کا پرجوش نعرہ لگایا گیااورکہا گیا کہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات دوستی، تعاون اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغامات میں امریکی عوام کی یوم جشن آزادی کی خوشیوں میں پرجوش شرکت ہوئی۔

(جاری ہے)

امریکی شہریوں کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے دوستی اور خیر سگالی کے کلمات سامنے آئے۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے طلبا ء کا پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کے لئے امن، دوستی اور باہمی تعاون کا پیغام دیا۔ امریکی طلباء پاکستان کے ساتھ تعلیمی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات اور عوامی روابط روشن مستقبل کے عکاس ہیں۔