ذ*ملک عمر خطاب خلیل میموریل یوم آزادی ٹینس چیمپئن شپ مقابلے شروع ہوگئے

جمعرات 14 اگست 2025 18:20

؛ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء) ملک عمر خطاب خلیل میموریل یوم آزادی ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح سابق اسپورٹس انچارج پولیس لائن شاہد خان نے کیا ان کے ہمراہ سابق سپورٹس لائن آفیسر، سی پی او پشاور اختر حسین اورکزئی،نعیم گل انچارج سپورٹس ، سی پی او پشاور، ملک عمر آیاز خلیل سینئر نائب صدر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن ، کوچز رومان گل ، نعمان خان ، ذاکر الله،شہریار خان ، سابق ڈیوس کپر انعام گل سمیت دیگر شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری ملک عمر خطاب خلیل یوم آزادی ٹینس چیمپئن شپ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے 120 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہیگی ۔