ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے باگڑجی کے کچے کے مختلف علاقوں میں تعینات جوانوں کے ساتھ جشن آزادی منایا

جمعرات 14 اگست 2025 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے باگڑجی کے کچے کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر تعینات جوانوں کے ساتھ وطن عزیز کی78ویں سالگرہ منائی اور مٹھائی تقسیم کی ، اس دوران ایس ایس پی سکھر اظہر خان باگھڑجی کے کچے میں جاری آپریشن میں حصہ لینے والے بہادر جوانوں کے جوش و جذبے کے ساتھ وطن کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور قومی پرچم سے سجے پولیس گمراہ پکٹ میں جوانوں سے آزادی کی خوشی کی مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سائٹ حکیم مزاری، سی آئی اے انچارج محمد علی مہر، ایس ایس او آباد ذولفقار چاچڑ، ایس ایچ باگھڑجی علی بخش شر اور ایس ایچ او ایئرپورٹ امتیاز علی منگی، ایس ایس پی سکھر کے ہمراہ تھے۔ایس ایس پی سکھر کی خصوصی ہدایت پر کچے کے محاذ پر موجود پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ آزادی کی خوشیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اہلکاروں نے عہد کیا کہ پاکستان کی سلامتی، امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے ڈاکووں کو واضح پیغام دیا کہ وہ ہتھیار ڈال کر قومی اداروں میں شامل ہو جائیں عدالت میں پیش ہو اور اپنی عام زندگی کی نئی شروعات کریں۔