حج درخواستیں ،نامزد بینکوں کی برانچیں ہفتے کے روز کھلی رہیںگی

جمعرات 14 اگست 2025 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کے سلسلے میں مجاز بینکوں کی شاخیں ہفتے کے روز بھی کھلی رہیں گی۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجاز بینک ہفتہ 16اگست کو صبح 9:00بجے سے دوپہر 2:30بجے تک عوام کی سہولت کے لیے کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بینک چھٹی کے باوجود کھلے رہے تھے تاکہ شہریوں کو حج درخواستیں جمع کرانے میں آسانی ہو۔اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخواست دہندگان کو بروقت سہولت دینا ہے، کیونکہ حج اسکیم کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔