ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 14 اگست 2025 19:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پرچم کشائی کی گئی۔ ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں مہمانِ خصوصی ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داؤد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر و انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر جنید سرور ملک، سینئر ایڈمن آفیسر جواد تاج، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور ہسپتال کے فرنٹ لائن ہیروز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تمام عملہ کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی گئی جبکہ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔