یومِ آزادی پر ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی جانب سے بچوں میں قومی پرچم تقسیم

جمعرات 14 اگست 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر سیالکوٹ مدثر صدیق نے ٹریفک آفیسر سٹی سرکل اور صدر سرکل کے ہمراہ یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر معصوم بچوں میں قومی پرچم تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوانوں کے ساتھ یادگاری کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں فضا ملی نغموں کی گونج اور سبز ہلالی پرچموں سے سجی ہوئی تھی، جس نے شرکاء کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔ مدثر صدیق نے کہا کہ یومِ آزادی پاکستان قربانیوں کی یاد اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے، ہمیں اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔