پاکستان سنی تحریک کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

پاکستان کے 78 ویں جشن ازادی کے موقع پر سنی تحریک کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب آج کا دن تمام مسلمانوں کی آزادی کے لیے اتحاد جدوجہد کی یاد دہانی ہے،آزادی کا دن ہمیں اتحاد قربانی کا پیغام دیتا ہے،پوری پاکستانی قوم معرکہ حق کی جیت کا جشن منا رہی ہے،ثروت اعجاز قادری / بلال عباس قادری /بلال سلیم قادری

جمعرات 14 اگست 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء) جشنِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر اس عظیم قوم کے بہادر اور دلیر لوگوں کو،ان شہدا کو جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ان غازیوں کو جو ہر محاذ پر ڈٹے رہے ان تمام خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان سنی تحریک کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب گرو مندر(کنز الایمان مسجد)پر کی گئی۔جشن آزادی کی تقریب میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی عہدے داران کہ عہدے داران کارکنان اور عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے پرچم کشائی کے بعد پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پرپاکستانی ملی نغموں گائے گئے اس موقع پر آتش بازی کا بھی کی گئی۔ثروت اعجاز قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم جس ملک کی آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں یہ بر صغیر کے مسلمانوں کے یقین اتحاد اور قربانی کا صلہ ہے۔معرکہ حق نے یہ ثابت کر دیا کہ دنیا کی تمام افواج کے مقابلے میں پاکستانی افواج پہلے نمبر پر آتی ہے۔

ہم سے سات گنا بڑے دشمن نے رات کی تاریخی میں ہمارے اوپر حملہ کیا ہماری پاک افواج نے دن کے روشنی میں انہیں رات کو نظر آنے تارے دن میں دکھا دیے۔پوری پاکستانی قوم معرکہ حق کی خوشی اور جشن منارہی ہے۔بلال عباس قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشن آزادی کا دن ہمیں اتحاد قربانی کا پیغام دیتا ہے۔ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی سالمیت کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ کو جواب دینا ہے۔

ازادی ایک انمول نعمت ہے جو طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا ثمر ہوتی ہے۔ہماری پاک افواج ہر مشکل گھڑی میں پوری قوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔پاک افواج نے ملک کو دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ کیا ہے۔پوری پاکستانی قوم مصلہ افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے ہر دور میں ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔

بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم معرکہ حق کی جیت کا جشن منا رہی ہے۔اس بار جشن آزادی کی خوشی معرکہ حق کے بعد دو بالا ہو چکی ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح اور تمام اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی جدوجہد میں اپنی زندگیاں وقف کر دی۔آج کا دن ہماری قربانیوں عزم اور ہمارے آبا و اجداد کی انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔مارکہ حق میں پاک افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔آج ہمارا دشمن دنیا بھر میں ذلیل و خوار ہو رہا ہے۔معرکہ حق کی فتح نے پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کوئی معمولی ملک نہیں یہ دنیا کے بڑے سے بڑے ملک کو جواب دینا بخوبی جانتا ہے۔