سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے مری شہر میں ریلی کا انعقاد

جمعرات 14 اگست 2025 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی 14اگست جشنِ آزادی پاکستان بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس مری نے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی اور چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر کی بہترین مینجمنٹ کی بدولت ہزاروں کی تعداد میں سیاح آئے لیکن مری میں ہر جگہ ٹریفک رواں دواں رہی۔

اس کے ساتھ ساتھ چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر نے اس بار مری میں دو گاڑیاں سپیشل 14اگست جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے تیار کرائی اور سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے مری شہر میں ریلی نکالی گئی۔ ٹریفک وارڈنز افسران اس دوران چھوٹے بچوں میں پاکستان کے پرچم تقسیم کرتے رہے اور ملی نغموں سے مری شہر کی فضاء گونجتی رہی۔

(جاری ہے)

اس بار مری کی مختلف تنظیموں نے سیاسی و سماجی شخصیات نے سٹی ٹریفک پولیس مری کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیف ٹریفک آفیسر مری نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مری عوام الناس کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی، مری شہر میں کسی بھی جگہ کوئی بھی ٹریفک کے حوالے سے مسئلہ پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں۔ پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں ،یہ آپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔