
امریکی اور روسی حکام آج ددنوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات بارے پر امید
جمعہ 15 اگست 2025 10:20
(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے بیان کا حوالہ دیا جنہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ دونوں صدر کی ملاقات امریکی سرزمین پر ہو رہی ہے لیکن روسی صدرولادیمیر پیوٹن ایک مقبول رہنما ہیں اور ان کو امریکا آنے کی دعوت کا مطلب یہ ہے کہ وہ پہلے ہی فتح حاصل کر چکے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ جان بولٹن ہارے ہوئے، نکالے گئے اور احمق ہیں۔ امریکی صدر نے ان کے بیان کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو جعلی خبریں قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم ہر طرح سے جیت رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جان بولٹن کو صدر ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران ان کی انتظامیہ سے 18 ماہ کی ملازمت کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔دوسری طرف روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی قیادت یوکرین میں جاری جنگ کو روکنے اور ایسے معاہدوں تک پہنچنے کے لیے حقیقی کوشش کر رہی ہے جس میں تمام فریقین کے مفادات کا خیال رکھا جائے اورہمارے ممالک اور یورپ اور پوری دنیا کے درمیان طویل مدتی امن کے حالات پیدا کیے جائیں ۔ صدر ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر روس اور امریکا مذاکرات کے اگلے مراحل میں تزویراتی جارحانہ ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے پر پہنچ جائیں تو اس عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے صدور کی جمعہ کو ملاقات میں یوکرین کے تنازع کو ختم کرنے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ روس اورامریکا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکومت امریکی اور روسی رہنماؤں کی طرف سے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے سیاسی خیر سگالی سے آگے بڑھے گی۔روسی حکومت کے مطابق مذاکرات کا آغاز دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون بات چیت سے ہوگا جس کے بعد روسی اور امریکی وفود کی ملاقات ہو گی ۔ ملاقات میں حصہ لینے والے بعض روسی عہدیدار پہلے ہی امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکرج پہنچ چکے ہیں۔ دریں اثنا وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران یوکرین تنازعے کے پرامن خاتمے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز پر عمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر روس پر کوئی نئی پابندیاں لگانے کو ترجیح نہیں دیں گے بلکہ سفارت کاری کے ذریعے صورتحال کو حل کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت
-
آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
-
انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
-
بہار، راہول گاندھی کی ووٹرفہرست کے ’’7 مردہ افراد ‘‘ کے ساتھ چائے نوشی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
-
ٹرمپ کی بڑی کامیابی،وفاقی اپیل کورٹ نے غیر ملکی امداد کی معطلی کے خلاف حکم امتناع ختم کر دیا
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 26 افراد ہلاک
-
ٹرمپ نے پیوٹن اور یوکرینی صدر کی براہ راست ملاقات کروانے کا ارادہ ظاہر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.