Live Updates

ہرچیز کا علاج بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نہیں، بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے ، مریم نواز

پیر 29 ستمبر 2025 21:50

ہرچیز کا علاج بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نہیں، بھیک مانگنے کا سلسلہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے اور بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، پنجاب اگر اپنے حق کے لیے لڑے تو دوسروں کو کیا مسئلہ ہے، پنجاب اگر اپنے حصے کی نہریں نکالناچاہے تو دوسروں کا کیا تکلیف ہی ،ہمیں مشورہ نہ دیں اور اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں،مخالفین ایک دوسرے کو جوتے مار رہے ہیں، دنیا نے پگڑیاں اچھالنے والوں کو حال دیکھ لیا ، اپنی ذات پر تنقید قابل برداشت ہے ،پنجاب پر تنقید قبول نہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پنجاب اگر اپنے حق کے لیے لڑے تو دوسروں کو کیا مسئلہ ہے، پنجاب اگر اپنے حصے کی نہریں نکالناچاہے تو دوسروں کا کیا تکلیف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہروں پر اعتراض ہوا چپ رہی حالانکہ پنجاب نے پانی چوری نہیں کرنا تھا، اپنے حصے کا پانی استعمال کرنا تھا، اپنے پانی سے چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا، میرا پانی، میرا پیسا ہے، آپ کو کیا تکلیف ہے۔

انہوںنے کہاکہ اب سیلاب متاثرین کی مدد پر اعتراض ہو رہا ہے، پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن کچھ کرلو نا، پنجاب میں میٹرو بنی، اورنج لائن اور موٹروے بنیں، سڑکوں کا جال بچھایا، اس پر آپ کو کیا اعتراض ہی انہوں نے کہا کہ پنجاب تو کسی دوسرے صوبے کو نہیں کہتا کہ اپنا حق نہ لو اور نہ پنجاب نے کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت کی لہذا ہمیں مشورہ نہ دیں اور اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔

انہوںنے کہاکہ مخالفین آج ایک دوسرے کو جوتے مار رہے ہیں، دنیا نے پگڑیاں اچھالنے والوں کو حال دیکھ لیا جب کہ اپنی ذات پر تنقید قابل برداشت ہے لیکن پنجاب پر تنقید قبول نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ این ایف سی میں چاروں صوبوں کو ایک جیسے پیسے ملتے ہیں، آپ پیسے کہاں لگاتے ہیں، بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات