بھکر ،چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے سلسلہ میں قیام امن کے لیے پولیس پاک آرمی پنجاب رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ

جمعہ 15 اگست 2025 15:01

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں مشترکہ فلیگ مارچ برائے قیامِ امن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پربھکر پولیس، پاک آرمی و پاک رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ تفصیلات کے مطابق چہلم کے دوران قیامِ امن اور شہریوں میں احساسِ تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس، پاک آرمی، رینجرز، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورسز کے اشتراک سے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انوسٹیگیشن شوکت علی نے کی، جس میں ضلعی پولیس، پاک آرمی، رینجرز، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔مارچ کا آغاز پولیس لائنز بھکر سے ہوا جو شہر کے مختلف علاقوں، جلوس روٹس اور حساس مقامات سے گزرتا ہوا واپس پولیس لائنز بھکر میں اختتام پذیر ہوا ۔تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے و دیگر ادارے الرٹ ہو کر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلے بھکر پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح الرٹ ہیں۔\378