بھارت امن اور انسانی حقوق کے منہ پر کلنک کا ٹیکہ ہے،دنیا کی خاموشی ظلم کی حمایت کے مترادف ہے،الطاف احمد بھٹ

جمعہ 15 اگست 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) حریت رہنما الطاف احمد بھٹ نے کہا ہے کہ بھارت امن اور انسانی حقوق کے منہ پر کلنک کا ٹیکہ ہے،دنیا کی خاموشی ظلم کی حمایت کے مترادف ہے،کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کر ایک بار پھر پیغام دیدیا کہ وہ بھارت کے ساتھ نہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق الطاف بٹ نے کہا کہ وادی میں کرفیو لگا کر اور انٹرنیٹ بند کرکے کبھی بھی جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا،کشمیر ی کل بھی پاکستانی تھے آج بھی ہیں اور آزادی لے کر بھی رہیں گے۔