دیر لوئر ،سیلاب میں بہہ کر آنے والی لکڑی کے سامان کو غیر قانونی طور پر جمع کرتے ہوئےتمام افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاگیا

جمعہ 15 اگست 2025 15:38

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ نے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے کارروائی کی اور لکڑی کے سامان کو غیر قانونی طور پر جمع کرتے ہوئےتمام افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ نے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے کا دورہ کیا، جہاں متعدد افراد کو حالیہ سیلاب میں بہہ کر آنے والی لکڑی کے سامان کو غیر قانونی طور پر جمع کرتے ہوئے پایا گیا۔

معائنہ کے دوران تمام افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور قانونی تقاضوں کے مطابق انہیں موقع پر حراست میں لے کر جوڈیشل لاک اپ بھیج دیا گیا۔یہ کارروائی قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی، کیونکہ سیلاب کے بعد دریاؤں کے کنارے جانا نہایت خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دریائے پنجکوڑہ کے قریب جانے سے گریز کریں۔\378

متعلقہ عنوان :