جہلم، شہر سے کرکٹ کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعہ 15 اگست 2025 15:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) جہلم شہر سے کرکٹ کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے ،لاہور قلندر کے ٹرائل کے لیے ضلع بھر کے نوجوانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے صلاحیتوں کااظہار کرتے ہوئے خود کو انٹرنیشنل لیول تک لے جانے کے لیے کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یہ بات ضمیر جعفری سٹیڈیم سلمان پارس کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے محکمہ کھیل کے ضلعی افسران کے ہمراہ سٹیڈیم میں آئندہ دو روز کے دوران ہونے والے ٹرائلز کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ محکمہ کھیل کے ضلعی افسران نے ڈی سی جہلم کو بتایا کہ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام اختتامی مراحل میں ہے ۔ ڈی سی جہلم نے کھلاڑیوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔\378