چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوکر مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر

جمعہ 15 اگست 2025 17:40

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس ٹنڈو محمد خان سٹی سومرا محلہ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوکر مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا .ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کا دورا کیا اس موقع پر ڈی سی ٹنڈو محمد خان درھرموں بھاوانی بھی موجود تھے، پولیس ڈپلائمنٹ اور مجموعی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کی.چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے 400 سے زائد پولیس افسران و جوانوں سمیت رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مرکزی جلوس کے روٹس کے درمیان آنیوالی منسلک گلیوں کو خاردار تاروں اور کناتوں سے سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس کو زائرین کی تلاشی کے لیے مقامی رضاکارران کی مدد بھی حاصل ہے۔پولیس اہلکاروں و افسران کی سہولت اور ویلفیئر کا مکمل خیال رکھتے ہوئے۔ چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس فورس کو ڈیوٹی پوائنٹس پر معیاری کھانا اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

جلوسوں اور مجالس کے سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں اور جلوسوں کے روٹس پر CCTV کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔ اس سلسلے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر جلوسوں و مجالس کو مانیٹر کیا گیا۔ شہدا کربلا کا مرکزی جلوس سٹی ٹنڈو محمد خان سومرا محلا سے برآمد ہوا جو سیرت النبی چوک، سٹی برج، المرتضی چوک، شاہی بازار، میر کا پڑ کے روائتی راستوں سے گزرنے کے بعد رات دیر تک مرکزی امام بار گاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا