ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی،سات غیر قانونی گودام سیل،مالکان گرفتار

جمعہ 15 اگست 2025 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے رحمان بابا مزار ہزار خوانی کے قریب قائم غیر قانونی گوداموں کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے سات گوداموں کو سیل کر دیا جن میں پانچ گودام جانوروں کی ہڈیاں ذخیرہ کرنے اور دو گودام پلاسٹک بیگز رکھنے کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گوداموں کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جانوروں کی ہڈیاں ذخیرہ کرنے والے گوداموں کی حالت نہایت ابتر اور غیر صحت بخش پائی گئی۔ گوداموں سے شدید بدبو آ رہی تھی ۔ضلعی انتظامیہ پشاور نے واضح کیا ہے کہ انسانی صحت، ماحول اور صفائی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :