بانڈی پورہ، باغ سے ایک شخص کی لاش برآمد

جمعہ 15 اگست 2025 18:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بانڈی پورہ کے گاﺅں کوئل مقام کے رہائشی 55سالہ بشیر احمد شیری گوجری کی لاش ایک باغ سے ملی ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر سرینگر کے نواحی علاقے ایچ ایم ٹی کے قریب ایک گاڑی الٹنے سے کم سے کم 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ٹی کے کالج کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔