
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ
حضرت امام حسینؓ ، رفقا کے چہلم ،عرس داتا علی ہجویری ؒ کے انتظامات کا جائزہ ‘سیکرٹری داخلہ کی سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ
جمعہ 15 اگست 2025 18:00
(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق اور قائم مقام چیف سیکرٹری نے پنجاب بھر کے کنٹرول رومز میں فرداً فرداً رابطہ کیا اور رپورٹ لی۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
حکومت پنجاب چہلم و عرس کے موقع پر سکیورٹی و دیگر فول پروف انتظامات یقینی بنا رہی ہے۔ پنجاب میں تمام مکاتب فکر کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور تمام لوگوں کی حفاظت ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ علمائے کرام اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مستقل رابطے میں ہیں۔باہمی اتفاق و یگانگت کیساتھ چہلم و عرس کو پرامن انداز میں عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔تمام اسٹیک ہولڈرز سکیورٹی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس کے تقدس کو یقینی بنائیں۔قائم مقام چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرورنے کہاکہ انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، ٹریفک تمام ادارے فیلڈ میں پوری طرح مستعد ہیں۔محکمہ داخلہ کا سائبر پٹرولنگ سیل فرقہ واریت میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لے رہا ہے۔قائم مقام چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ تمام عزاداروں اور زائرین کی بحفاظت واپسی تک ڈیوٹی پر مامور تمام عملہ فیلڈ میں مستعد رہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
-
سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.