Live Updates

سیالکوٹ، چہلم امام حسین ؑ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعہ 15 اگست 2025 18:07

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس موقع پر مجالس و جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔ سیالکوٹ کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں دودھ،مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔علمائے کرام و ذاکرین نے نے اپنے خطبات میں کہا کہ کربلا صبر و استقا مت اور تقویٰ کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خدمت کے لیے ہمیں ذاتی انا و مفادات قربان کر کے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور یہ شہادت امام حسین علیہ السلام کا درس بھی ہے اور ہمارے لیے سبق بھی۔اس موقع پروطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ملکی خوشحالی، قومی فلاح، علاقائی تعمیر و ترقی، اندرونی و بیرونی خلفشار سے نجات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین کے فروغ، دہشت گردی، مہنگائی، غربت، بے روز گاری، قدرتی آفات سے نجات، اسلام کی سربلندی، آئین و قانون کی بالا دستی، اتحاد و بھائی چارے، اخوت و یگانگت کی فضا کے فروغ کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گئیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات