
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ضلع چنیوٹ اور گردونواح سے آنے والے ہزاروں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو فی کس پانچ لیٹر مفت پٹرول کا تحفہ
جمعہ 15 اگست 2025 18:16
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ نوجوان ملک کی اصل طاقت ہیں اور پاکستان اس وقت ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی آواز سنی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر اس کا تشخص مزید بہتر ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ عرصے میں عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تاثر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایک بڑی بین الاقوامی کمپنی نے پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل دنیا کی دو بڑی کمپنیوں نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر قرار دی تھی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج، جو دو سال قبل 40 ہزار پوائنٹس پر تھی، اب ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کے قریب پہنچ چکی ہے، جو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی منڈی میں پاکستان کو 19 فیصد ٹیرف رعایت ملی ہے، جو بھارت (50 فیصد) اور جنوبی افریقہ (30 فیصد) کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے، اس رعایت سے پاکستانی برآمدات کو مسابقتی برتری حاصل ہوگی اور مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ قیصر احمد شیخ نے مزید بتایا کہ حکومت نے چنیوٹ میں ایک جدید انڈسٹریل حب قائم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے، جو مستقبل میں برآمدات کا اہم مرکز بنے گا، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ نوجوانوں کی تعلیم اور ہنرمندی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ہنر مند افرادی قوت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی صنعتوں میں اپنا کردار ادا کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کے لحاظ سے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار یہاں کا رخ کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ترقی اور سرمایہ کاری کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں، غربت میں کمی ہو، روزگار کے مواقع بڑھیں اور تعلیم عام ہو تاکہ پاکستان ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر دنیا میں اپنی پہچان برقرار رکھے۔مزید قومی خبریں
-
ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا، اسحاق ڈار کی وضاحت
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سیلاب سے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کیلیے عالمی اداروں سے مدد طلب
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.