ایف سی سبی سکائوٹس نارتھ قیام امن کے ساتھ ساتھ تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، بریگیڈئیرعمرالطاف

جمعہ 15 اگست 2025 18:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ایف سی سبی سکاوٹس نارتھ قیام امن کے ساتھ ساتھ تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، جشن آزادی کے مناسبت سے ایف سی سبی سکاوٹس کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے، آتش بازی کے شاندار مظاہرہ کیا گیا،ہندو برادری نے اپنی روایتی کھیل پیش کیا،قدیمی کھیل کبڈی اور فٹبال کے فائنل میچز پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میں ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے آفیسران نے شرکت کی جشن آزادی کے سلسلے میں ایف سی سبی سکاوٹس نارتھ کی جانب سے رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جشن آزادی کے مناسبت سے ایف سی ہیڈکوارٹر میں ایف سی گراونڈ پر فٹ بال ٹورنامنٹ اور کبڈی مقابلہ کرائے گئے جس کے مہمان خصوصی کمانڈنگ سبی سکاوٹس نارتھ برگیڈئیر عمر الطاف تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی آئی جی پولیس سبی رینج معروف مسعود صفدر واہلہ، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر سبی سید منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو، ڈپٹی ڈی ای او لہڑی میل لیاقت علی لغاری، ڈپٹی ڈی ای او سبی میل طارق الماس قبائلی عمائدین میر حبیب الرحمن رند، سردار ابراہیم باروزئی، میر سلیم مرغزانی، میر اکبر ابڑو، میر مجتبیٰ تنیو، ساجد تنیو، اسداللہ سیلاچی، مرتضیٰ خجک، سمیت معززین، معتبرین، شہریوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی میں جشن آزادی کے سلسلے میں فٹ بال کا فائنل میچ کھیلا گیا جبکہ قدیمی کھیل کبڈی میں پہلوانوں کے درمیان مقابلے کرائے گیے، کھیلوں کے آغاز پر مہمان خصوصی برگیڈئیر سبی سکاوٹس نارتھ سبی عمر الطاف اور ڈپٹی کمشنر سبی میجر الیاس کبزئی کا کھیلاڑیوں سے روایتی تعارف کرایا گیا جس کے بعد کھیلوں کے شاندار دار مقابلے کرائے گئے۔ کھیلوں کے اختتام پر جیتنے والے کھیلاڑیوں میں مہمان خصوصی برگیڈئیر سبی سکاوٹس عمر الطاف اور ڈپٹی کمشنر سبی نے انعامات تقسیم کئے کھیلوں کے مقابلے کے بعد ایف سی سبی نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ہندووں نے جشن آزادی کے خوشی میں اپنی روایتی کھیل پیش کیا۔