لاہور میں آج صبح ہلکی بارش کا امکان، دن بھر بادل چھائے رہیں گے

جمعہ 15 اگست 2025 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) محکمہ موسمیات اور نجی موسمی ماہرین کے مطابق لاہور میں آج صبح ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آسمان پر بادل دن کے بیشتر حصے میں چھائے رہیں گے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

موسم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا امکان زیادہ تر صبح یا دن کے ابتدائی گھنٹوں میں ہے، جبکہ آج کی بارش سے اربن فلڈ کا کوئی خدشہ نہیں۔ گزشتہ روز یومِ آزادی ہلکی بارش کے ساتھ خوشگوار موسم میں گزرا تھا، تاہم آج درجہ حرارت کل کے مقابلے میں قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :