معرکہ حق کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

معرکہ حق میں حصہ لینے والے شہدا اور غازیوں کو ایوارڈ دیئے گئے ہیں، ان افراد کو بھی ایوارڈ دیئے گئے ہیں جن کے گھر اس جنگ کے دوران تباہ ہوئے، اعظم نذیر تارڑ

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اگست 2025 21:42

معرکہ حق کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، معرکہ حق میں حصہ لینے والے شہدا اور غازیوں کو ایوارڈ دیئے گئے ہیں، ان افراد کو بھی ایوارڈ دیئے گئے ہیں جن کے گھر اس جنگ کے دوران تباہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں حصہ لینے والے شہدا اور غازیوں کو ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ اس جنگ میں ہمارے بہت کم فوجی افسران اور اہلکار شہید ہوئے،اس کے ساتھ ہی اٴْن افراد کو بھی ایوارڈ دیئے گئے ہیں جن کے گھر اس جنگ کے دوران تباہ ہوئے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اس موقع پر میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں دل بڑا کرنا چاہیے اور تمام طبقات کی قربانیوں کو سراہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کی تصویر نہ چھاپنے کے حوالے سے یہ بات اٴْن کے علم میں اب آئی ہے، اور اس پر اٴْن کی بھی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی جائے گی اور ایوان کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون نے جشنِ آزادی کے موقع پر مختلف اداروں کی طرف سے جاری اشتہارات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب بانی پاکستان کا احترام کرتے ہیں، اس کاروان کے میرِ کارواں قائداعظم محمد علی جناح ہیں اور آپ ہی ہمارا فخر ہیں۔