مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی اور جانی نقصان چھپانے کی کوششیں بے نقاب ہوگئیں

جمعہ 15 اگست 2025 21:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی اور جانی نقصان چھپانے کی کوششیں بے نقاب ہو گئیں۔نریندر مودی کی حکومت کا نام نہاد آپریشن سندور میں فوجی جانی نقصان سے انکار کا راز فاش ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ نے خود آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے جوانوں کی تصدیق کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی فضائیہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی تصویریں جاری ہوئی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کا پونے کے آرٹیفیشل لمب سینٹر کا دورہ اور آپریشن سندور کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی ہے۔بھارتی فضائیہ کے ٹوئٹ کے مطابق اس دوران بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی آپریشن سندور میں زخمی ہونے والے کارپورل ورن کمار سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے سارجنٹ سورندر کمار کے آبائی گاؤں کا دورہ بھی ہوا ہے۔مودی سرکار کے انکار کے باوجود آپریشن سندور میں بھارتی نقصان کے شواہد عالمی سطح پر سامنے آ گئے۔ لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بریفنگ کے دوران بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے فوجی نقصان نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی وزیر دفاع کے جھوٹ نے جان دینے والے فوجی جوانوں کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ ناقص حکمت عملی و ناکامی چھپانے کے لیے فوجی قربانیوں سے بھی انکار کر دینا مودی سرکار کا وتیرہ ہے۔ مودی سرکار آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے اپنی ہی فوج کو سیاسی بیانیے کی نذر کرنے میں مصروف ہے۔