ڈی آئی خان،نامعلوم افراد کی فائرنگ، محکمہ ایکسائز کے اے ایس آئی سمیت 2اہلکارشہید، ایک شہری زخمی

جمعہ 15 اگست 2025 22:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ڈیرہ بائی پاس پر ہاشم ہوٹل پر چائے پینے کیلئے رکے ہوئے محکمہ ایکسائز کے اے ایس آئی سمیت 2اہلکاروں پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا، فائرنگ سے ہوٹل مالک بھی زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرید اللہ خان ای ٹی او ایکسائز آفس ڈیرہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں آج ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں بطور ای ٹی او پوسٹنگ ہوئی ہے، اے ایس آئی ایکسائز پولیس اسٹیشن سائوتھ ریجن 34سالہ سید علی شاہ تعینات ہے صبح موٹرکار میں سوار ہو کر ضاکار امدادی عابدین ولد امیر محمد بنوچی سکنہ بنوں ناوردی مسلح بااسلحہ ایمونیشن ڈیوٹی کیلئے ڈیرہ درابن روڈ روانہ ہوئے، مجھے معلوم ہوا کہ اے ایس آئی اور امدادی رضاکار دوران ڈیوٹی ہاشم ہوٹل ناشتہ کرنے کیلئے اپنی موٹرکار میں رکے ہوئے تھے اور دیگر ایکسائز سٹاف کی آمد کے انتظار میں تھے کہ اسی اثنا میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے اے ایس آئی سید علی شاہ اور ہمراہی امدادی عابدین موقع پر جاں بحق جبکہ 47سالہ ہاشم ولد محمد بخش ماچھی سکنہ بھکر حال مالک ہاشم ہوٹل نزد جان کلے زخمی ہوگیا، مذکورہ واقعہ دہشتگردی کے واقعات کی ایک کڑی ہے۔