صوابی، ملزمان کی ساتھی چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ، اپنے ہی دو ساتھی زخمی

جمعہ 15 اگست 2025 22:11

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)صوابی کی پولیس تھانہ ٹوپی کی حدود میں بٹاکڑہ شیخ بابا مقبرہ کے قریب زیرحراست خطرناک ملزمان چھڑانے کیلئے چار موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ سے اپنے ہی زیرحراست دو ساتھی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او زیدہ مختیار خان دو کانسٹیبلان اور ایس ایچ او ٹوپی بمعہ دو اہلکاروں کے ہمراہ سرکاری گاڑی میں ملزمان عمران عرف عرفان اور جان شیر ساکنان ضلع سوات حال گندف مہاجر کیمپ پولیس کی حراست میں چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدگی کیلئے لے جا رہے تھے جب بٹاکڑہ نزد شیخ بابا مقبرہ پہنچ کر گاڑی سے اتر گئے تو اس دوران زیر حراست ملزمان کے دو موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح ساتھی آکر ملزمان کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے تیجے میں زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کاروائی سے دیگر ساتھی ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے،جن کی گرفتاری جلد ہی عمل میں لائے جائے گی۔بین الصوبائی خطرناک سنیچر گینگ کے ملزمان قتل و اقدام قتل ،پولیس پارٹی پر فائرنگ، چوری اور راہزنی مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ہیں۔جنکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔