ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی منارٹیز ڈے،یوتھ ڈے، معرکہ حق ویوم آزادی نہایت جوش وخروش سے منائے گئے

جمعہ 15 اگست 2025 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل منارٹیز ونگ و پاکستان نرسز فورم کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی منارٹیز کا قومی دن،نوجوانوں کا دن ،معرکہ حق ویوم آزادی کو نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں قائداعظم میوزیم میں گیارہ اگست کو صبح گیارہ بجے کیک کٹنگ کی تقریب سے قومی دنوں کو منانے کے آغاز سے انعقاد کیا گیا۔

سلیم مائیکل ایڈوکیٹ ،رانا اشفاق رسول، اقبال یوسف، سید ذوالفقارشاہ، نعیم قریشی، راشد حسین انصاری، ذیشان اعوان،عمران علی، عباس احمد، مرتضی شاہ، اقلیتی مذہبی رہنماؤں سیاسی سماجی مزدورشخصیات کے ہمراہ کیک کاٹ کر تقریبات کا آغاز کیا۔۔ اس موقع پر گیارہ اگست 1947 کے قائداعظم محمدعلی جناح کے تاریخی خطاب کی اہمیت پر روشنی بھی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکولوں کالیجز اور یونیورسٹیز کے طلبا وطالبات کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ جنہوں نے قومی ترانہ پڑھا اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔جبکہ 12 اگست کو نوجوانوں کا دن منایا گیا۔ 14 اگست کو مزار قائد پر ندیم شیخ ایڈوکیٹ، سلیم مائیکل ایڈوکیٹ، حارث امین بھٹی، الفریز مائیکل ،جسٹس ہیلپ لائن انڑنیشنل کی ٹیم کے ہمراہ حاضری دی۔ جسٹس سیکریٹریٹ میں کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔