جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے یورپین یونین کے سفیر میاں مبین اختر کے کزن کی شادی میں ملکی وبیرون ممالک مقیم ممتاز پاکستانی نثراد شخصیات کی شرکت

جمعہ 15 اگست 2025 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ممتاز سماجی وکاروباری شخصیت میاں اسد کے صاحبزادے وجسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے یورپین یونین کے سفیر میاں مبین اختر کے کزن علی اسد کی شادی کے موقع پر ممتاز شخصیات سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ر گلزار احمد، سابق چیف سیکریٹری سندھ انشورنس محتسب پاکستان سید ممتاز علی شاہ، ممتاز کاروباری شخصیت رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، جسٹس ہیلپ لائن انٹر نیشنل کے سربراہ ندیم شیخ ایڈوکیٹ، حارث امین بھٹی، سید اسرارعلی ایڈوکیٹ، سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،فہد ندیم ایڈوکیٹ، سید ذوالفقارشاہ ،امان خان، ایوب کھوسہ جسٹس ہیلپ لائن کے مختلف ممالک کے سفرا اٹلی کے سفیرملک عابد، روم یورپ کے سفیرچوہدری تنویر، سابق جج کسٹم عبدالجبار قریشی، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار اسلم بھوتانی کے علاوہ ممتاز سیاسی شخصیات بیوروکریٹس، غیر ملکی سفیروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔