ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈگورننس انیشیٹیوز کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ہنگامی دورے جاری

جمعہ 15 اگست 2025 22:34

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈگورننس انیشیٹیوز کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ہنگامی دورے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ،جی ٹی روڈ ، شمسی چوک ، سٹی فلائی اوور ، سیالکوٹی دروازہ، کنگنی والا بائی پاس ، کھیالی بائی پاس ، پرانا ریلوے اسٹیشن ، نوشہرہ روڈ اور اپر چناب نہر کے دورہ کے موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ریلوے لائن کے اطراف اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی ۔ انہوں نے جی ٹی روڈ کے اطراف صفائی ستھرائی ، گرین بیلٹس کی مرمت ،مانومنٹ کی مرمت کے لیے اور غیر قانونی تشہیر بینرز فوری ہٹانے اور چوکوں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے پی ایچ اے حکام کو ہدایات جاری کیں اور عملدرآمد یقینی بنانے،تصاویر کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔