پاکستان بھر کی پروفلسطین تنظیموں نے فلسطین ایکشن کولیشن پاکستان قائم کردیا ،بلاک آؤٹ موومنٹ، پاک فلسطین فورم، شعب ابی طالب فاؤنڈیشن

جمعہ 15 اگست 2025 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)بلاک آؤٹ موومنٹ، پاک فلسطین فورم، شعب ابی طالب فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر کی پروفلسطین تنظیموں نے فلسطین ایکشن کولیشن پاکستان قائم کردیا ،اتحاد عالمی ‘‘صمود فلوٹیلا’’ اور ‘‘صمود نٴْسًنتارا’’ مشن میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔واہاج احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کی پرو فلسطین تنظیموں نے ‘‘فلسطین ایکشن کولیشن پاکستان’’ قائم کر دیا /اتحاد کا مقصد غزہ کا محاصرہ توڑ کر انسانی و طبی امداد پہنچانا ہے غزہ میں جاری نسل کشی، ناکہ بندی اور اسرائیلی پیدا کردہ قحط کے خاتمے کیلئے عملی کردار ادا کریں گے۔

واہاج احمد کا کہنا تھا کہ اتحاد میں بلاک آؤٹ موومنٹ، پاک فلسطین فورم، شعب ابی طالب فاؤنڈیشن سمیت آٹھ تنظیمیں شامل ہیں ملک بھر کی تمام پرو فلسطین تنظیموں کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے پاکستانی وفد میں 3 سے 6 افراد، ڈاکٹرز، میڈیا پروفیشنلز اور سماجی رہنما شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفد کی ویزہ اور لاجسٹک تیاریوں کا عمل جاری ہے عالمی صمود فلوٹیلا میں دنیا بھر سے انسانی حقوق کے کارکن اور طبی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ڈاکٹر اسامہ ریاض کا کہنا تھا کہ وفد اسرائیل کی دہشت گردی بے نقاب کرے گا اور امداد فلسطینی عوام تک پہنچائے گا فلسطینی عوام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر اسماعیل خان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی میں عالمی یکجہتی پیدا کرنا ہمارا فرض ہے حکومت پاکستان کی خاموشی اور بے عملی پر سخت تنقید کی گئی حکومت سے فلسطین میں نسل کشی رکوانے کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔