ا*پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد کے لیے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز

ں*ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی ہدایت اور زیرنگرانی کبڈی کے ٹرائلز ۵ پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز میرٹ پر لیے جارہے ہیں ،ڈی جی سپورٹس پنجاب

جمعہ 15 اگست 2025 20:15

لله*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد کے لیے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز جاری ہیں، جمعتہ المبارک کو نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی ہدایت اور زیرنگرانی گرلزوبوائزکبڈی کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیاہے ،ٹرائلز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے 60سے زائد کھلاڑیوںنے شرکت کی ہے،ٹرائلز کمیٹی طاہر وحید جٹ ،شاہد گل، شاہد جٹ اور راجہ ممتاز نے کھلاڑیوں سے ٹرائلز لیے ہیں،ٹرائلز کمیٹی نے کھلاڑیو ں کے درمیان کبڈی میچز بھی کروائے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد کے لیے پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز جاری ہیں، کبڈی کے ٹرائلزمیرٹ پر لیے جارہے ہیں،22اگست سے نشتر سپورٹس کمپلیکس میںتمام گیمز کے تربیتی کیمپ شروع ہو ںگے،جو 5ستمبر تک جاری رہیں گے۔ واضح رہے 7سے 13ستمبر تک پہلی نیشنل یوتھ گیمزاسلام آباد میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :