vلاہور:پروموشن بورڈ اجلاس، 425 سب انسپکٹرز کی ترقی کا فیصلہ

ژ*رواں سال 284 اور اڑھائی سال میں 1,862 سب انسپکٹرز ترقی پا چکے، آئی جی پنجاب

جمعہ 15 اگست 2025 20:15

ؤلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پنجاب پولیس کی تاریخ کے سب سے بڑے پروموشن بورڈ اجلاس کا انعقاد ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری کی صدارت میں ہوا، جس میں سب انسپکٹرز سے انسپکٹر رینک پر ترقی کے کیسز زیرِ غور آئے۔پولیس حکام کے مطابق میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 425 سے زائد سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ رواں سال اب تک 284 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے، جبکہ گزشتہ اڑھائی سال میں 1,862 سب انسپکٹرز اس اعزاز سے سرفراز ہوئے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران مختلف رینکس پر 30 ہزار سے زائد ترقیوں کا ہدف مکمل کر لیا جائے گا، جو کہ پولیس فورس کی کارکردگی، حوصلہ افزائی اور میرٹ پر مبنی ترقیاتی پالیسی کا عملی مظاہرہ ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :