روہڑی میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر اربعین اور مشی کا اہتمام،سندھ بھر سے عزاداروں کے قافلوں کی شرکت

کربلا میدان کا علاقہ یا حسین کی صدائوں سے گونج اٹھا،سیکورٹی کے سخت انتظامات،سکھر اور اسکے گردنواح کی شاہرائوں پر عزادر حسینؓ کی خدمت کیلئے سبیلوں کا اہتمام

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)روہڑی میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر اربعین اور مشی کا اہتمام،سندھ بھر سے عزاداروں کے قافلوں کی شرکت،کربلا میدان کا علاقہ یا حسین کی صدائوں سے گونج اٹھا،سیکورٹی کے سخت انتظامات،سکھر اور اسکے گردنواح کی شاہرائوں پر عزادر حسین کی خدمت کیلئے سبیلوں کا اہتمام ،تفصیلات کے مطابق روہڑی میں چہلم شہداء کربلا کے موقع پر اربعین واک ( مشی ) کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں کے قافلے شریک ہوئے ،کربلا میدان کا علاقہ یا حسین کی صداؤں سے گونج اٹھا، قافلوں میں مردوں کے علاوہ بوڑھے ،بچے اور خواتین بھی شامل تھیں،روہڑی کربلا میدان میں اربعین اور مشی کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ،روہڑی کربلا میدان میں اجتماعی زیارت اربعین اور دعا اربعین کرائی گئی واضع رہے کہ چند سال کورونا کے باعث ایران و عراق نہ جاسکنے والے عزادوران کے کیلئے مختلف شہروں میں مشی اور اربعین کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد یہ سلسلہ ہر سال جاری وساری ہے ،اربعین اور مشی جانے والے قافلوں اور عزادروں کیلئے مختلف شیعہ تنظیموں اور مومئنین کی جانب سے شاہرائو ں پر لنگر و شربت و پانی کی سبیلیں لگائی تھیں اور اربعین اور مشی جانے والے کی خدمات کی جارہی تھیں۔