سکھر پولیس کی جانب سے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات، سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیاجس کے مطابق مرکزی جلوسوں کی گذرگاہوں سمیت دیگر راستوں کوخاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کیاگیا ، جلوسوں سے متصل تمام چھوٹے بڑے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیاگیا ، ماتمی جلوس کے لیئے ایک داخلی اور خارجی راستہ بنایا تھا جبکہ تین چیکنگ پوائنٹس سے عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد گزارا گیا ، لیڈیز کی تلاشی کیلئے 50 سے زائد لیڈیز سرچر بھی تعینات کی گئی چہلم امام حسین رضہ کے موقع پر ، 1500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں 250 سے زائد رینجرز کے جوان تعینات تھے ، ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق چہلم کے موقع پر 16 جلوس برآمدہوئے جبکہ 28 مجالس عزا منعقد کی گئی2 جلوس انتہائی حساس، 14 نارمل ، مجالس میں 2 حساس اور 26 نارمل تھیں ، ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے بہترین نشانے باز بھی تعینات تھے ، جلوسوں میں سادہ لباس خفیہ پولیس کے اہلکار حصار کی شکل میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :