چہلم شہداء کربلا کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات ،ماتمی جلوس کی گذرگاہیں سیل

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چہلم شہداء کربلا کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات ،ماتمی جلوس کی گذرگاہیں سیل ،آمد و رفت کیلئے غیر متعلقہ راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گرد نواح میں بھی چہلم شہداء کربلا کی یاد میں تعزیہ،دیگر تبرکات برآمد سمیت مجالس اور عزاداری و لنگر و نیاز کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

چہلم کے دوران سکھر انتظامیہ کی جانب سے ماتمی جلوس اور سکھر کی چھوٹی بڑی امام بارگاہوں مساجد کی سیکورٹی کے سلسلے میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ،جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کی گذرگاہوں کے آمد و رفت کیلئے غیر متعلقہ راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا اور چیکنگ پوائنٹ قائم کئے گئے جہاں سے ماتمی جلوس اور مجالس میں شرکت کیلئے آنے والوں کو جامعہ تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔ ضلع بھر میں مساجد ،امام بارگاہوں ،ماتمی جلوس اور منعقد مجالس کی سیکورٹی پلان کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور رینجرز کی جانب سرچنگ اور کومبنگ آپریش اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کاعمل بھی جاری رہا۔