پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے کیمبرج سسٹم میں تاریخ رقم کر دی

شاندار کارکردگی کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کی تعلیم کے لیے داخلہ مل گیا

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ 18 سالہ ماہ نور نے 24 اے لیول مضامین میں اعلیٰ امتیازی نمبر حاصل کر کے ایک ہی وقت میں چار نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے۔ اس سے قبل وہ 34 جی سی ایس ای مضامین میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ ماہ نور چیمہ اب مجموعی طور پر 6عالمی ریکارڈز کی مالک ہیں، جو دنیا میں کسی بھی سیکنڈری سکول طالب علم کیلئے سب سے زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

شاندار کارکردگی کے بعد انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کی تعلیم کے لیے داخلہ مل گیا ہے۔ماہ نور نے سب سے زیادہ انفرادی اے لیول مضامین پاس کرنے، سب سے زیادہ اے پلس اور اے گریڈز حاصل کرنے، اور سب سے زیادہ کل مضامین میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے جیسے ریکارڈز قائم کیے۔میڈیا سے گفتگو میں ماہ نور نے کہاکہ یہ میرے بچپن کا خواب تھا، جو اب پورا ہو گیا ہے، آکسفورڈ میں داخلہ پانا میرے لئے خوشی کا لمحہ ہے، اور اس کا سہرا میرے والدین کی قربانیوں کو جاتا ہے۔پاکستانی طالبہ نے موسیقی میں بھی ڈپلومہ حاصل کر رکھا ہے، اداکاری اور پبلک اسپیکنگ میں گولڈ میڈلز جیتے ہیں، اور وہ مینسا کی ممبر بھی ہیں۔