کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی)ریجنل سنٹر کوئٹہ میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی اور مارکہِ حق ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 15 اگست 2025 21:25

iکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی)ریجنل سنٹر کوئٹہ میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی اور مارکہِ حق ڈے بروز جمعرات، 14 اگست 2025 کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر قومی یکجہتی، فخر اور ملک کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پرچم کشائی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔

پرچم کشائی کی قیادت کونسلر سی پی ایس پی و ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر عائشہ صدیقہ نے کی۔ اس کے بعد ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے علامتی طور پر پودا بھی لگایا گیا۔تقریب میں ریجنل سنٹر کے تمام ملازمین کے ساتھ بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی جن میں شامل تھی:پروفیسر عائشہ صدیقہ، پروفیسر ریاض احمد، پروفیسر عبداللہ خان، پروفیسر عظمی سہیل، پروفیسر اسام اپل، پروفیسر مریم شعیب، پروفیسر کوثر معصوم، پروفیسر فضل داد کاکڑ اور ڈاکٹر اسمعا اللہ کاکڑ اختتامی لمحات میں کیک کاٹا گیا اور ملی نغموں کی گونج میں تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

(جاری ہے)

شرکا نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پاکستان کے بانیوں کے وڑن اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا