وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں،مقررین

جمعہ 15 اگست 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان ،ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان ملک محمد رفیق نے کہا ہے کہ اکابرین اہل سنت نے وطن عزیز پاکستان کے قیام کے لیے بیش بہا قربانیاں دیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہمیں آزادی حاصل ہوئی، اسی لیے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاحی کمیٹی لیبر کمپلیکس ملتان کے زیر اہتمام جشن ازادی معرکہ حق کے موقع پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے شفٹ انچارج محمد اعظم،سید ناصر جمیل شاہ بخاری،سردار عرفان ،محمد اصغر ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ،مقررین نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔