منی پور: بھارتی یوم آزادی پر ہڑتال، معمولات زندگی مفلوج

جمعہ 15 اگست 2025 21:50

امپھال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) شورش زد ہ بھارتی ریاست منی پور میں آج بھارت کے 78 ویں یوم آزادی پر مکمل ہڑتال کی گئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال چھ بڑے مسلح دھڑوں پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی سمیت دس مسلح گروپوں نے دی تھی۔

(جاری ہے)

ہڑتال کا مقصد 1949 میں بھارت میں منی پور کے جبری انضمام کے خلاف احتجاج درج کرانا تھا۔دارالحکومت امپھال میں سڑکیں سنسان تھیں، دکانیں، بازار اور کاروبار ی مراکز، پٹرول پمپ وغیرہ بند تھے۔ امپھال میں جہاں یوم آزادی کی سرکاری تقاریب منعقد کی گئیں وہاں سخت حفاظی انتظامات کیے گئے تھے ۔اہم مقامات کی حفاظت کیلئے بڑی تعداد میں فورسز اہلکار تعینات تھے۔