ں* خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 120 سے زائد ہلاکتیں، مجموعی جانی نقصان 176 تک پہنچ گیا

ن* وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ا کا متاثرین سے اظہار افسوس اور عوام سے مدد کی اپیل

جمعہ 15 اگست 2025 22:10

)اسلام آباد(آن لائن)خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید سیلابی صورتحال سے مجموعی طور پر تقریباً 176 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیبرپختونخوا میں شدید سیلابی ریلے، کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ نے وسیع تباہی مچائی ہے، خاص طور پر ضلع بونیر میں 120 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی اور لاپتہ بھی ہیں۔ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور حکومت نے متاثرہ علاقوں میں امدادی فنڈز بھی جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے سلسلے کے 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہی