سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر و دیگر 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج کردیں،فیصلہ پبلک کردیا

ہفتہ 16 اگست 2025 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنا فیصلہ پبلک کردیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دیگر 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج کردی گئیں۔جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور 2 اراکین کے خلاف دائر کی گئی تین علیحدہ علیحدہ شکایت خارج کردی ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم جوڈیشل کونسل کے 8نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو اجلاس ہوئے تھے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیکر خارج کر دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دائرتین علیحدہ علیحدہ شکایات نمبرہائے 532/2021، 557/2022، 563/2022/ کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے پی ٹی آئی نے بھی شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائی تھیں۔