Live Updates

مانسہرہ،نیل بن ڈھیری حلیم میں کلاؤڈ برسٹ کا المناک سانحہ،16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

ہفتہ 16 اگست 2025 14:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) مانسہرہ میں نیل بن ڈھیری حلیم میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے لاپتہ مزید 02 افراد کی لاشیں مل گئیں،مانسہرہ اور بٹگرام کی سرحد پر واقع گاؤں نیل بن ڈھیری حلیم میں گزشتہ روز کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارش و سیلابی ریلے کے باعث 06 مکانات،دکانیں اور مویشیوں کے باڑے مکمل تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں 26 افراد اور مویشی بہہ گئے،بعد ازاں تھانہ شملائی بٹگرام کی حدود سے 09 لاشیں برآمد ہوئیں،جن میں 06 مرد،02 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو1122،ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے،پولیس،رضاکاروں اور مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے دوران جمعہ کی رات تک 14 افراد کی لاشیں مل سکیں،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد رات تقریباً 7:30 بجے جاری سرچ آپریشن کو اندھیرے اور دشوار گزار علاقے کے باعث معطل کرنا پڑا تھا تاہم صبح 06 بجے دن کی روشنی میں آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا جس کے دوران مزید 02 لاشیں ملی ہیں جسکے بعد اب تک 16 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ریسکیو ٹیمیں اب باقی لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات