واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج

وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کرا کر خالصتان بنائیں گے،ڈاکٹرسندھو

ہفتہ 16 اگست 2025 15:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کی عمارت کو گھیر لیا۔

(جاری ہے)

خالصتان کے پرچم اٹھائے مظاہرین نے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے لگائے اور بھارتی جھنڈے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔ خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے کہا کہ واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کے لیے ہزاروں سکھ پہنچ رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کرا کر خالصتان بنائیں گے۔