Live Updates

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

مون سون کی کمزور ہوائیں صوبے میں داخل ہورہی ہیں، مون سون ہوائیں 18 اگست سے مضبوط ہو کر صوبے میں پھیل جائیں گے

ہفتہ 16 اگست 2025 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون ہوائیں 18 اگست سے مضبوط ہو کر صوبے میں پھیل جائیں گی اور 18 اگست کی شام کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جاری بیان میں محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ مون سون کی کمزور ہوائیں صوبے میں داخل ہورہی ہیں، مون سون ہوائیں 18 اگست سے مضبوط ہو کر صوبے میں پھیل جائیں گے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق 18 اگست کی شام کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر 18 اگست کو دن کے وقت موسم گرم و مرطوب رہ سکتاہے، اس دوران گرمی کا پارہ 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔آج (اتوار) کراچی میں رات و صبح کے اوقات میں ہلکی بارش،پھوار،بونداباندی کا امکان ہے۔تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔عمرکوٹ، میرپورخاص، تاہم بدین، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد اور خیرپور کے اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات