چین ، وین سمندر میں گرنے سے 6افراد ہلاک ، 2 لاپتہ

ہفتہ 16 اگست 2025 17:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) چین کے صوبہ شینڈونگ کے شہر رونگ چنگ میں وین سمندر میں گرنے سے 6افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ چین کے صوبہ شینڈونگ کے شہر رونگ چنگ میں ہفتہ کی صبح 11 مزدوروں کو لے جانے والی وین روانگی کے وقت سمندر میں جا گری، جس سے 6 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے جبکہ باقی مزدوروں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :