پی بی ایف کراچی کے عہدیداران کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

ہفتہ 16 اگست 2025 22:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) کراچی کے عہدیداران نے ہفتہ کے روز سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر اکرام الحق نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں پی بی ایف کراچی کے صدر سہیل عزیز، جنرل سیکرٹری عامر رفیع اور جوائنٹ سیکرٹری سید عمیر الدین حسین شامل تھے۔ملاقات میں سیالکوٹ اور کراچی کی بزنس کمیونٹیز کے مابین تعاون کو فروغ دینے، تجارتی تعلقات کے استحکام اور مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔